اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: محکمہ جنگلات اور مقامی لوگوں کے اشتراک سے شجر کاری مہم

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں شجر کاری مہم کے تحت مختلف قسم کے پودے لگائے گئے۔

ڈوڈہ: محکمہ جنگلات اور مقامی باشندوں کے اشتراک سے شجر کاری مہم
ڈوڈہ: محکمہ جنگلات اور مقامی باشندوں کے اشتراک سے شجر کاری مہم

By

Published : Mar 15, 2021, 5:10 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ’’گرین جے اینڈ کے‘‘ مہم کے تحت مقامی باشندوں کے اشتراک سے محکمہ جنگلات نے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے مختلف پودے لگائے۔

شجر کاری مہم میں محکمہ جنگلات کے افسران اور تحصیلدار کے علاوہ مقامی نوجوانوں اور بزرگوں نے بھی حصہ لیا۔

ڈوڈہ: محکمہ جنگلات اور مقامی باشندوں کے اشتراک سے شجر کاری مہم

شجر کاری مہم کے دوران میں دیودار، بیٹولہ، میپل سمیت دیگر مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔

محکمہ جنگلات نے مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جنگلاتی اراضی کے علاوہ اسکولز، کالجز اور دیگر سرکاری دفاتر میں بھی شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جائیں گے۔

مقامی باشندوں نے شجر کاری مہم میں محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی کی بات کہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details