جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے اپر ٹھاٹھری کے عوام نے درابشالہ اور کاہراہ کی طرف جانے والی بجلی کی ترسیلی لائنوں کا گھروں کے قریب سے گزرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے 'گھروں کے قریب سے گزرنے والی گیارہ کے وی کی ترسیلی لائین عوام کے سروں پر لکٹتی تلوار کے ماند ہے اور پورا علاقہ ڈر اور خوف میں زندگی بسر کر رہا ہے'۔
لوگوں نے کہا 'اس مسئلے کو آج تک کئی بار اعلیٰ حکام تک پہنچایا گیا لیکن تاحال اِن ترسیلی لائنوں کو ہٹانے کے لئے کوئی قدم نہیں اُٹھایا گیا'۔