ضلع ڈوڈہ کی دور دراز علاقہ تحصیل گوہا مرمت میں ایک تیندوے کی لاش ملی، جس کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم نے اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ویٹرینری ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا ہے۔
ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مردہ تیندوے کا معائنہ کیا اور بتایا کہ تیندوے کے بچّے کی عمر لگ بھگ ایک سال ہے اور موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔