گزشتہ شب ضلع ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں ایک ایکو گاڑی کے سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ درمیانی شب ضلع ڈوڈہ سے بھرت روڈ پر جا رہی گاڑی زیر نمبر JK06A-7818 شاہی موڑ پر حادثہ کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان نے موقع پر ہی موت ہو گئی۔
حادثہ کے وقت گاڑی میں ایک ہی شخص سوار تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی شاہی موڑ پر سڑک سے سات سو فِٹ نیچے جاگری اور ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔