ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں عوامی دہلیز تک گورننس پہنچانے کے لیے بلاک دیوس اور بیک ٹو ولیج پروگرامز کے بعد قصبہ جات کی مجموعی ترقی کے لیے ’’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘‘ پروگرام کو شروع کیا گیا۔ ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ کے تحت جموں و کشمیر کے دیگر قصبہ جات کی طرح پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی سبھی میونسپل کمیٹیز میں پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ RDD Principal Secretary Visits Doda inaugurates Truck Terminal Centre
قصبہ ڈوڈہ میں منعقدہ ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ پروگرام میں رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری راجیش پرساد وزیٹنگ آفیسر کے طور پر شرکت کی جبکہ ڈی سی ڈوڈہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات کی جانب سے اسٹالز قائم کیے گئے تھے اور وزیٹنگ آفیسر نے اسٹالز کا معائنہ کرنے کے دوران افسران سے حکومتی اسکیمز کو عوام تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ My Town My Pride Doda