اردو

urdu

ETV Bharat / state

No Road connectivity ڈوڈہ کا مانٹھوڑی گاؤں سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم

مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ Manthori village is deprived of road facility

By

Published : Aug 22, 2022, 3:14 PM IST

ڈوڈہ کا مانٹھوڑی گائوں سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم
ڈوڈہ کا مانٹھوڑی گائوں سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم

ڈوڈہ: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے گائوں مانٹھوڑی میں رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں نے مسجد کی تعمیر کیلئے مکسر اپنی 'مدد آپ کے تحت' بڑی مشکل سے گاؤں میں پہنچایا۔ No Road connectivity

ویڈیو



مقامی لوگوں نے اپنی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ رابطہ سڑک ہر علاقے کیلئے بنیادی ضروری ہوتی ہے لیکن یہاں کے لوگوں کیلئے انتظامیہ کی طرف سے رابطہ سڑک تعمیر نہیں کی گئی ہے اور اکیسویں صدی میں بھی عوام بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ Manthori village is deprived of road facility


انہوں نے کہا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے میلوں پیدل سفر کر کے گائوں کے لوگوں نے مسجد کی تعمیر کیلئے مکسر مشین کاندھوں پر اُٹھا کر اپنی مدد آپ کے تحت،مکسر گائوں میں پہنچایا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے پر زور مانگ کی ہے کہ مانٹھوڑی گائوں کیلئے جلد سے جلد رابطہ سڑک تعمیر کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :

ABOUT THE AUTHOR

...view details