اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: محکمہ صحت عامہ کے خلاف زور دار احتجاج - پانی سڑک کو روک دیا

ضلع ڈوڈہ کے گندو سب ڈویژن کے دو گاؤں میں تناؤ۔ گاؤں والوں نے بجلی، پانی سڑک کو روک دیا۔

ضلع ڈوڈہ کے گندو سب ڈویژن کے دو گاؤں میں تناؤ ۔گاؤں والوں نے بجلی، پانی سڑک کو روک دیا
ضلع ڈوڈہ کے گندو سب ڈویژن کے دو گاؤں میں تناؤ ۔گاؤں والوں نے بجلی، پانی سڑک کو روک دیا

By

Published : Aug 25, 2020, 9:47 AM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے گندو سب ڈویژن کے ہلارن اورگلو دیہات میں ایک عجیب غریب صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ گاؤں والوں نے بجلی، پانی سڑک کو روک دیا ہے۔

ضلع ڈوڈہ کے گندو سب ڈویژن کے دو گاؤں میں تناؤ ۔گاؤں والوں نے بجلی، پانی سڑک کو روک دیا

اطلاعات کے مطابق گلو گاؤں کے عوام نے نزدیکی گاؤں ہلارن کو سپلائی ہونے والا پانی کاٹ دیا ہے اور گاؤں میں لوگ بغیر پانی کے سخت مشکلات میں پڑ گئے ہیں جس کے خلاف علاقہ کے مرد و زن نے محکمہ صحت عامہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق، ہلارن کے لوگوں نے گلو گاؤں کے عوام کو پانی بحال کرنے کے لیے کئی بار کہا لیکن جب وہ ایسا کرنے پر تیار نہیں ہوئے تو ہلارن والوں نے گلو گاؤں والوں کی بجلی سپلائی کو ہی منقطع کر دیا۔ اس وقت دونوں گاؤں میں یہ صورتحال ہے کہ ایک گاؤں بجلی کے بغیر ہے اور دوسرا پانی کے بغیر اور دونوں گاؤں میں سے کوئی بھی بجلی، پانی سپلائی بحال کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔

ہلارن گاؤں کے لوگوں نے کا ہرا جائی روڈ کو بھی بند کردیا ہے جو دونوں علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے ۔اُن کا کہنا ہے جب تک انہیں پانی بحال نہیں کیا جاتا وہ بجلی اور سڑک کو بحال نہیں کریں گے۔ اب کچھ مقامی لوگ دونوں گاؤں کے عوام کو سمجھانے کی کوشیش کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details