اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں کسانوں کے لیے بیداری کیمپ - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کسانوں کو سرکاری اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لیے بیداری کیمپ منعقد گیا۔

ڈوڈہ میں کسانوں کے لیے بیداری کیمپ کا انعقاد
ڈوڈہ میں کسانوں کے لیے بیداری کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jul 11, 2020, 6:24 PM IST

تفصیلات کے مطابق کسانوں کو سرکاری اسکیموں کے متعلق بیدار کرنے کے لیے چلائے جا رہے کسان پکھواڑا، پروگرام کے تحت ہفتہ کے روز بلاک دالی بی میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈوڈہ میں کسانوں کے لیے بیداری کیمپ کا انعقاد

یہ کیمپ محکمہ زراعت، باغبانی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے، اس میں بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔

کیمپ میں کسانوں کو 'کے سی سی' اور کسان لون لینے کے لیے درخواست دینے کے عمل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس دوران تمام متعلقہ اِداروں نے مختلف اسکیموں کو اجاگر کیا۔

اس کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے مختلف اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کسان کو فوائد حاصل کرنے کے لیے تفصیلی جانکاری فراہم کی۔

امرناتھ یاترا: جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں سماعت

ایگریکلچر آفیسر نے پی آر آئی ممبروں کی موجودگی میں کاشت کاروں کو 'کے سی سی' کی 100 فیصد کامیابی کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details