ڈوڈہ (جموں و کشمیر):خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں بھی جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ’’ورلڈ واٹر ڈے‘‘ کی نسبت سے تقاریب، آگاہی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ پہاڑی ضلع میں ورلڈ واٹر ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جل شکتی محکمہ نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے ایچ ایس ایس بی ڈوڈہ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
ایچ ایس ایس بی ڈوڈہ میں منعقدہ تقریب کے دوران پانی کے تحفظ کے موضوع پر پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں کئی اسکولی طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر، ڈوڈہ، ایس وشیش مہاجن مہمان خصوصی کے طور پر شریک رہے جبکہ پروگرام میں ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر جل شکتی ہائیڈرولک سرکل ڈوڈہ، سابق این جے ایس ڈی ڈوڈہ، جل شکتی محکمہ کے افسران اور عہدیداران، مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔