جموں و کشمیر کے خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں محکمہ دیہات ترقیات میں مسلسل خرد برد کی خبریں سامنے آ رہی ہیں اور ضلع کے اطراف و اکناف سے غریب جاب کارڈ ہولڈرز اجرت نہ ملنے کی وجہ سے بلاک کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
بدھ کے روز بلاک کاہراہ کی ایک پنچایت کے لوگوں نے محکمہ دیہی ترقیات پر منریگا میں بھاری بے ضابطگیوں اور خرد برد کے الزامات عائد کئے ہیں۔