خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں پیر کی صبح طویل عرصہ کے بعد ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے ضلع کے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
ضلع کے مضافاتی علاقوں میں صبح سے ہی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں مختلف جگہوں پر مٹی کے تودے گرنے اور ڈھالانیں کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے۔ وہیں، ندی نالوں میں طغیانی کے سبب سڑکیں گاڑیوں کی آمد رفت کے لیے بند ہو گئی ہیں۔
ضلع ڈوڈہ کے تحصیل کاستی گڑھ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ناگنی کے مقام پر بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور تیز بہائو کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔