ڈوڈہ (جموں و کشمیر) :پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں محکمہ کی جاب سے کمیونٹی ہال میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ طبی کیمپ کے دوران مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور انہیں مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ طبی کیمپ میں مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔
طبی کیمپ کے انعقاد پر مقامی باشندوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کیا۔ لوگوں نے بتایا کہ طبی کیمپ میں آئے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک اپ کرنے کے علاوہ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ، ڈاکٹر عبدالحمید زرگر، نے کہا کہ ’’شہری علاقوں کے لوگوں کے لیے ضلع میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیمپ ہے، جس میں شہر میں رہائش پذیر لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔‘‘