اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ صحت کی جانب سے ڈوڈہ میں کورونا تربیتی کورس کا افتتاح

اکیس دِنوں پر مشتمل تربیتی کورس میں طلباء کو کورونا وائرس سے لڑنے اور گاؤں دیہات میں رہائش پذیر آبادی کو ویکسین کی ڈوز فراہم کرنے کے لئے بھی تیار کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کی جانب سے ڈوڈہ میں کورونا تربیتی کورس کا افتتاح
محکمہ صحت کی جانب سے ڈوڈہ میں کورونا تربیتی کورس کا افتتاح

By

Published : Oct 25, 2021, 7:36 PM IST

محکمہ صحت کی جانب سے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے اے این ایم ٹی اسکول میں جموں کشمیر سکل مشن کے تحت ایک تربیتی کورس کا افتتاح کیا گیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے ڈوڈہ میں کورونا تربیتی کورس کا افتتاح

افتتاحی تقریب کے موقع پر چیف میڈیکل افسر ڈوڈہ ، ڈپٹی سی ایم او، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ اے ای ایم ٹی سکول کے پرنسپل سمیت محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف میڈیکل افسر ڈوڈہ نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں سکل مشن کے تحت آئی ٹی آئی طلبہ کو طبی کورس کرایا جا رہا ہے۔ انکے مطابق پہلے مرحلے میں ساٹھ طلباء و طالبات کو صحت کے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔

چی ایم او نے کورس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اکیس دِنوں پر مشتمل تربیتی کورس میں طلباء کو کورونا وائرس سے لڑنے اور گاؤں دیہات میں آبادی کو کورونا ویکسین کی ڈوز فراہم کرنے کے لئے بھی تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو کاؤنسلنگ کے ذریعے نامزد کیا گیا جنہیں مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ تربیتی کورس میں بیسک لائف سپورٹ، اور ایڈونس کیئر سپورٹ سمیت ہوم کیئر سپورٹ کے متعلق بنیادی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

سی ایم او نے شرکاء کو اس پروگرام کی اہمیت و افادیت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد طلباء اپنے اپنے علاقوں سمیت دور دراز کے دیہات میں لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرنے کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں محکمہ صحت کو تعاون فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:ڈوڈہ میں کاستی گڑھ پریمیئر لیگ کا آغاز

تربیتی کورس میں شرکت کر رہے طلبہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ صحت سمیت ضلع انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کورس سے انہیں کافی فائدہ حاصل ہو گا۔

انہوں نے دور دراز علاقہ جات میں بھی اس طرح کے کورس منعقد کرائے جانے کی بھی سفارش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details