اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: زلزلے کے جھٹکے سے عوام میں خوف و دہشت - Earthquake triggers panic

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں پیر کی صبح چار اعشاریہ چھ کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے؛ عوام میں خوف و دہشت
ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے؛ عوام میں خوف و دہشت

By

Published : Sep 28, 2020, 3:07 PM IST

جموں و کشمیر میں خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ اور کشتواڑ میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا، ہر کوئی اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے لگا۔

ڈوڈہ کے مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد اور ماضی میں زلزلے سے ہوئی بھاری تباہی کے خوف کی وجہ سے لوگوں نے چیخ و پکار شروع کر دی تاہم ابھی تک کسی بھی علاقہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے؛ عوام میں خوف و دہشت

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور ہر کوئی اپنی جان بچانے کی فراق میں تھا۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدّت چار اعشایہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز کشتواڑ سے گیارہ کلو میٹر دور جنوب مشرق کی طرف بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ زلزلہ کی گہرائی زیر زمین 42 کلو میٹر تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details