جموں و کشمیر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات اور ڈسڑکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈوڈہ کی قیادت میں اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ سے فِٹ انڈیا مہم 2020 کے تحت ایک سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
ضلع اسپورٹس آفیسر جعفر شیخ نے اس ریلی کو سینکڑوں کی تعداد میں شائقین اور عملہ کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس ریلی میں مختلف تعلیمی اِداروں کے پچاس سے زائد بچّوں نے حصّہ لیا۔
طلبا کے ساتھ تعارف کے بعد اسپورٹس آفیسر نے بچّوں کو کووڈ ۔ 19 کے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی تلقین کی۔
یہ بھی پڑھیے
انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا لیکن سیاسی سرگرمیاں جاری رکھوں گا: عمر عبداللہ
انتظامیہ کی طرف سے اس ریلی کے انعقاد کے دوران کووڈ ۔ 19 کے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کی پاسداری کی گئی۔ اُنہوں نے تعلیمی زون ڈوڈہ کے فیلڈ عملہ کی سائیکل ریلی کے کامیاب انعقاد پر ستائش کی اور اس ریلی میں شرکت کرنے والے طلبا کو جسمانی، ذہنی تندرستی کے لئے سائیکل چلانے کی تلقین کی۔