ڈوڈہ: ضلع ترقیاتی کمشنر ویش پال مہاجن نے کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم، جی ایم ڈی آئی سی ڈوڈہ، ایس ای پی ڈبلیو ڈی، ایس ای جے پی ڈی سی ایل، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ڈوڈہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ڈوڈہ کے علاوہ مختلف پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ Doda DDC Meeting with Media Representatives
میڈیا پرسنز نے ضلع کے میڈیا اور عوام کو درپیش مختلف مسائل کو اجاگر کیا۔ ضلع انتظامیہ اور میڈیا ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی بات چیت کی گئی تاکہ میڈیا کے ذریعے حقائق پر مبنی معلومات کی ترسیل کو ممکن بنایا جا سکے۔
میڈیا کے نمائندوں سے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی تشہیر Promotion of Ongoing Development Works کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔اس موقع پر ایس ایس پی ڈوڈہ نے کہا کہ جمہوریت کا اصل جوہر صحت مند صحافت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا ضلع میں آزادانہ اور صحت مند صحافت Free and Healthy Journalism کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع پولیس کی جانب سے ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا گیا۔ڈی ڈی سی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوامی رائے حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ انتظامیہ مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں اور دیگر سرگرمیوں کو مکمل طور پر نافذ کر سکے اور جامع ترقی کے لیے عوامی امنگوں کے مطابق کام کر سکے۔