اردو

urdu

By

Published : Mar 25, 2021, 12:05 PM IST

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: بیک ٹو ولیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ

بیک ٹو ولیج کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی ڈوڈہ کو بتایا گیا ہے کہ گرام سبھا کے ذریعہ 786 کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے لئے دس لاکھ روپے کی رقم کو منظوری دی گئی ہے۔

ڈوڈہ: بیک ٹو ولیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ
ڈوڈہ: بیک ٹو ولیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت شناخت شُدہ کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی نے کاموں کی نشاندہی، منظور شدہ کاموں کی فزیکل سٹیٹس اور واگزار فنڈس اور اخراجات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی سی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بیک ٹو ولیج کے تحت منظور شدہ کاموں کی حیثیت، فنڈس کے اجراء اور مکمل شُدہ کام کی تعداد کی رپورٹ جلد از جلد پیش کریں۔


ڈی سی نے ایکزیکٹیو انجینئر محکمہ آبپاشی سے کہا کہ غیر فعال نہروں کی فہرست محکمہ دیہی ترقی کو پیش کریں تاکہ ان کو 22-2021 کے آئندہ مالی سال کے منصوبے کے دوران منریگا کے تحت لیا جائے۔

بیک ٹو ولیج کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی کو بتایا گیا ہے کہ گرام سبھا کے ذریعہ 786 کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے لئے دس لاکھ رقم کو منظوری دی گئی ہے۔ جس میں کھیل کے سامان کے لئے پہلے ہی تمام پنچایتوں کے کھاتوں میں 20 ہزار منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بیک ٹو ولیج تین کے ترقیاتی کاموں کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقین کو پانچ یوم کے اندر تمام تخمینہ لاگت مکمل کرکے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی۔

ڈی سی نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں کی کارگردگی سے بخوبی واقف ہوں تاکہ اہداف مقررہ مدت کے اندر حاصل کیے جائیں، اس کے علاوہ محکموں کو آسانی سے چلانے کے لئے فیلڈ سطح کے ذمہ داران کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے بھی کہا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details