اردو

urdu

By

Published : Feb 4, 2021, 10:44 PM IST

ETV Bharat / state

ڈوڈہ کے گاؤں ادھیانپور میں پُل کی مرمت کرنے کا مطالبہ

ضلع ڈوڈہ کے ڈوڈہ کے گاؤں ادھیانپور میں لوگوں کی شکایت ہے کہ پُل کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈوڈہ کے گاؤں ادھیانپور میں پُل کی مرمت کرنے کا مطالبہ
ڈوڈہ کے گاؤں ادھیانپور میں پُل کی مرمت کرنے کا مطالبہ

سال 2011 میں ڈوڈہ کے ایک گاؤں ادھیانپور میں محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے لوگوں کے چلنے کے لیے پُل تعمیر کیا گیا تھا ۔جس کے بعد لوگوں کو عبور و مرور میں کافی آسانی ہوئی تھی۔

ڈوڈہ کے گاؤں ادھیانپور میں پُل کی مرمت کرنے کا مطالبہ

لوگوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے پُل کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ان کے لیے یہ پُل وبال جان بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بارش اور برفباری کے دوران پُل پر پانی جمع ہو جاتا ہے۔ پُل پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے پھسلن بھی بن رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو اکثر گرنے کا خطرہ رہتا ہے۔

مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ، ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پُل کی مرمت کی جائے اور پانی کا نکاسی کا معقول انتظام کیا جائے تاکہ ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں کو جوڑنے والا پُل لوگوں کی سہولیت کے لئے باقی بچ سکے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details