پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے گندوہ بھلیسہ میں سب ضلع اسپتال میں کورونا ویکسین مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت پولیس اہلکاروں اور وی ڈی سی ممبران کی ٹیکہ کاری مہم جاری ہے۔
ضلع ڈوڈہ کے مختلف دیہات اور علاقہ جات میں بھی دیگر اضلاع کی طرح دوسرے مرحلے کی ویکسینیشن مہم کے تحت فرنٹ لائن ورکرز، جن میں پولیس اہلکار، وی ڈی سی ممبران، محکمۂ مال اور آنگن واڑی ورکرز شامل ہیں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
اس سے قبل محکمہ صحت سے وابستہ طبی و نیم طبی اور دیگر عملہ کو کورونا ویکسین فراہم کی جا چکی ہے۔