ضلع ڈوڈہ میں ڈی ڈی سی انتخابات میں جیتنے والی پانچ خواتین امیدواروں میں سے ضلع ترقیاتی کونسل نشست گھٹ سے کانگریس امیدوار گلشن آرا نے بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
گلشن آرا کی ڈی ڈی سی انتخابات میں ریکارڈ جیت ڈی ڈی سی حلقہ گھٹ میں چھٹے مرحلے میں کُل 18801 رائے دہندگان نے اپنے حق رائے کا استعمال کیا تھا ۔جس میں کانگریس امیدوار گلشن آرا نے 10697 ووٹ حاصل کئے جبکہ اُن کے حریف امیدوار قریب سات ہزار ووٹوں سے پیچھے رہ گئے ۔
اس طرح اُنہوں نے 6730 ووٹوں سے بھاری جیت درج کی ۔
اطلاعات کے مطابق خطہ چناب کے تینوں اضلاع میں اتنے بھاری فرق سے کسی بھی نشست پر جیت اور ہار نہیں ہوئی ہے ۔ اِن انتخابات میں جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں بیشتر ڈی ڈی سی نشستوں پر جیت اور ہار کا فرق سینکڑوں میں رہا ہے اور کئی نشستیں ہزاروں کے فرق سے بھی جیتی گئی ہیں۔ لیکن اتنے بھاری ووٹوں سے جیت شاید کسی نشست پر ہوئی ہے۔
اِدھر وادی کشمیر میں تین ایسے آزاد امیدوار جیت کر آئے ہیں جنہوں نے دو ہزار ووٹ حاصل کئے ہیں۔ لیکن گھٹ ڈوڈہ کی اس نشست پر تین جماعتوں کی ٹکر میں کانگریس امیدوار کی جیت اس بات کا ثبوت پیش کر رہی ہے کہ یہاں نیشنل کانفرنس اور بی.جے.پی کی کیا پوزیشن ہے۔
ڈی ڈی سی حلقہ گھٹ کی بلاک دالی ادھینپور اور کوٹی پنچائت تک حدی بندی کی گئی تھی۔اور یہ علاقہ کانگریس کے سابق وزیر عبدالمجید وانی کا آبائی گاؤں ہے ۔اور اس علاقہ میں کانگریس کو بھاری اکثریت میں جیت ملنا آنے والے اسمبلی انتخابات میں دیگر جماعتوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔
ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں اگر چہ بی جے پی نے اکثریت حاصل کی ہے لیکن ڈوڈہ اسمبلی حلقہ انتخاب سے اُس کو زبردست نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔