اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ کے بھلیسہ بلاک میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج

احتجاج کے دوران پنچائتی نمائندگان نے الزام عائد کیا کہ ضلع انتظامیہ نے گزشتہ دو ماہ کے دوران عوام سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے ، جوکہ ایک افسوک ناک بات ہے۔

ڈوڈہ کے بھلیسہ بلاک میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج
ڈوڈہ کے بھلیسہ بلاک میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 9, 2020, 10:15 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے چنگا بھلیسہ میں پنچائتی نمائندگان نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ڈوڈہ کے بھلیسہ بلاک میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج

اطلاعات کے مطابق ضلع کے چنگا بھلیسہ میں بلاک چیرمین محمد عباس راتھر کی سربراہی میں پنچائتی نمائندگان نے بس اسٹینڈ گواڑی میں انتظامیہ مخالف احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران انہوں نے الزام لگایا کہ سیول انتظامیہ نے گزشتہ دو ماہ کے دوران عوام سے غلط رویہ اختیار کیا ہے ، جوکہ بہت افسوک ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت پنچائتی اداروں کو بااختیار بنانے کا دعویٰ کرتی ہے تو دوسری طرف آفسر شاہی کے راج میں ان کے ساتھ غیر اخلاقی برتاؤ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ایس ڈی ایم گندوہ و تحصیلدار گندوہ کی دہشت سے لوگ خوفزدہ ہیں اور جو بھی کام کی غرض سے ان کے پاس جاتے ہیں انہیں ڈرایا و دھمکایا جاتا ہے'۔

قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں کے ساتھ بھی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا اور ناقص انتظامات کئے گئے. انہوں نے اس معاملہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرکے دونوں آفیسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے و ان کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details