اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر کے مشیر بصیر خان کے ساتھ ملاقات - ڈوڈہ کے ایک وفد

آل جموں و کشمیرپنچائت کانفرنس ضلع اکائی ڈوڈہ کے ایک وفد نے گونر کے صلاح کاربصیراحمد خان سے ملاقات کی۔

گورنر کے مشیر بصیر خان کے ساتھ ملاقات
گورنر کے مشیر بصیر خان کے ساتھ ملاقات

By

Published : Jul 28, 2020, 9:49 PM IST

وفد میں ڈوڈہ ضلع کی مختلف پنچائتوں کے سرپنچ شامل تھے۔ وفد میں شامل ریاض احمد زرگر نے بتایا کہ' اُنہوں نے گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے پنچایتی نمائندگان کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور اپنے مطالبات بھی اُن کے سامنے رکھے۔'

گورنر کے مشیر بصیر خان کے ساتھ ملاقات

زرگر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام لوگ بے روزگاری کے شکار ہیں ایسے میں منریگا کے تحت کام بھی مکمل طور نہیں چل رہاہے، جس کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں۔

اس کے علاوہ سنہ 2017-18 میں جو کام ہوئے ہیں ان کے مٹیریل کی واجبات پوری نہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دیہی ترقی بلاک پر لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس لئے ترجیح بنیادوں پر عوامی مسائل کو حل کیا جائے۔

اس کے علاوہ منریگا کے تحت سو دِن کا مکمل روزگار کارڈ ہولڈرز کو فراہم کیا جائے تاکہ اس ہنگامی صورتحال میں غریب لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں:

'کبھی ریاست کا درجہ بحال کرنے کی مانگ نہیں کی'

وفد نے مشیر کو بتایا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا شُدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں تاکہ لوگوں کی روزی روٹی کا سلسلہ چلتا رہے۔ وفد میں آل جموں کشمیر پنچائت کانفرنس کے رہنما محمد صدیق، سجاد احمد میر ضلع صدر، و دیگر سرپنچ شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details