اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: بیک ٹو ولیج تیسرا مرحلہ اختتام، عوام کا ملا جلا رد عمل - سرکاری اسکیموں سے متعلق آگہی

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا تیسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوا، تاہم عوام نے اس سے متعلق ملا جلا رد عمل ظاہر کیا۔

ڈوڈہ: بیک ٹو ولیج تیسرا مرحلہ اختتام، عوام کا ملا جلا رد عمل
ڈوڈہ: بیک ٹو ولیج تیسرا مرحلہ اختتام، عوام کا ملا جلا رد عمل

By

Published : Oct 10, 2020, 5:28 PM IST

بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلع ڈوڈہ کی 237 پنچایتوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے دوران ضلع ڈوڈہ کی تمام پنچائتوں میں بی ڈی سی چیئرمینز، پی آر آئی ممبروں اور پنچائتوں کے مقامی لوگوں کے ہمراہ علاقہ کا دورہ کرنے والے افسران نے متعدد سرگرمیاں انجام دیں۔

ڈوڈہ: بیک ٹو ولیج تیسرا مرحلہ اختتام، عوام کا ملا جلا رد عمل

بیک ٹو ولیج اول و دوم میں عوام کی جانب سے دراج کرائی گئی شکایات کا ازالہ نہ کرنے اور سرکار کی جانب سے سبھی تعمیراتی کام شروع نہ کرنے سے متعلق لوگوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام سے متعلق سرد مہری کا اظہار کیا۔

بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے میں ضلع ڈوڈہ کے سینئر افسران نے پنچایتوں کو دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر سکریٹری لیبر اینڈ امپلائمنٹ، سوربھ بھگت کا کہنا تھا کہ بیک ٹو ولیج جیسے پروگراموں سے ہی انتظامیہ کو دور دراز دیہات میں عوام کو درپیش مشکلات کی آگاہی فراہم ہوتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سوربھ بھگت نے کہا کہ بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے میں اول و دوم مراحل میں شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ نئے پروجیکٹ بھی شروع کیے گئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر عوام کو مختلف سرکاری اسکیموں سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے علاوہ بعض شکایتوں کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا، جس میں ڈومیسائل اسناد کی اجرائی بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details