عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں، ضلع ڈوڈہ کے دیہی علاقوں میں بھارتیہ فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے کھیل کود، کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ڈوڈہ کے ادھینپور گاؤں میں فوج کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کے نوجوانوں کے علاوہ والی بال کے شائقین نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔
فائنل جیتنے والی ٹیم کو فوجنےحوصلہ افزائی کے لیے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے فوج کے اس قدم کی سراہنا کی اور بتایا کہ موجودہ وقت میں جب کورونا کی دوسری لہر سے انسانی دائر حیات محدود ہو کر رہ گئی ہے ایسی صورتحال میں کھیل کود کے مقابلوں کے انعقاد جسمانی، ذہنی سکون کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: ’سڑک کی مرمت و کشادگی کے بعد مشکلیں کم ہونگی‘
اُنہوں نے فوج سے مستقبل میں ایسے پروگرام کے انعقاد کا مطالبہ کیا، جس سے نوجوان نسل بُرائیوں سے دور رہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کو تعمیری کاموں میں بروئے کار لا سکیں۔