ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں ڈاکٹر شکیل احمد نے آج بلاک میڈیکل افسر کا چارج سننھالا ہے۔ اس سے پہلے حمید زرگر بی ایم او تھے، جنہیں اب ضلع ہسپتال رامبن ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
بھدرواہکیمیڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈیکس کی ٹیم نے نئے بی ایم او کا خیرمقدم کیا اور انہیں کام کاج سے روبرو کرایا۔
بی ایم او بھدرواہ کا چارج سنبھالنے کے فورا بعد ہی ڈاکٹر شکیل احمد نے بلاک کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور کلریکل اسٹاف کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور کہا کہ وہ لوگوں کو صحت کی بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔