کورونا وائرس کے خوف کے دوران ڈوڈہ میں ایک اہم پیش رفت میں حکام نے 19 کورونا مریضوں کو مکمل صحتیاب ہونے کے بعد واپس گھر بھیج دیا جو رواں ماہ کورونا وائرس میں مثبت پائے گئے تھے۔ مریضوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔
جی ایم سی ڈوڈہ میں داخل 43 کورونا مثبت مریضوں میں سے اب تک 21 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ کیے گیے ہیں۔ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کو میڈیکل کالج میں الگ قائم کئے گئے خصوصی وارڈ میں طبی مشاہدے کے لئے رکھا گیا ہے اور انہیں کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق دو بار منفی ٹیسٹ آنے کے بعد رخصت کیا جاتا ہے۔