مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں واقع ملکپورا علاقے کے بھلیسہ میں سہایک انسانیت خیراتی ٹرسٹ کی جانب سے اشیائے ضروریہ کٹس بیواؤں، یتیموں اور معذور افراد میں تقسیم کیا گیا۔ جس میں سہایک انسانیت خیراتی ٹرسٹ کے چیئرمین ونی ٹھاکر، ہارون اباس، عمر زرگراور راہل نے اس مہم کا آغاز کیا۔
ڈوڈہ: غریبوں میں اشیائے ضروریہ تقسیم - سہایک انسانیت خیراتی ٹرسٹ
ضلع ڈوڈہ میں واقع ملکپورہ علاقے کے بھلیسہ میں سہایک انسانیت خیراتی ٹرسٹ کی جانب سے اشیائے ضروریہ کٹس بیواؤں، یتیموں اور معذور افراد میں تقسیم کی گئیں۔
ڈوڈہ: ایس ایچ سی ٹی تنظیم کی جانب سے غریبوں میں اشیائے ضروریہ تقسیم
ونی ٹھاکر نے اس موقع پر بتایا کہ ہماری ٹیم ہرگاؤں کے ضرورت مند لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ اب تک ہماری ٹیم نے ضرورت مندوں میں اشیائے ضروریہ تقسیم کیا گیا ہے اور مزید ہم یہ بھی کوشش کریں گے کہ ہم ضرورت مند اور مستحق خاندانوں تک پہنچ جائیں۔