اردو

urdu

By

Published : Oct 22, 2022, 3:11 PM IST

ETV Bharat / state

Doda jan Abhiyan Program ڈوڈہ ضلع میں جن ابھیان پروگرام

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں جن ابھیان کے تحت منعقد کی گئی تقریب میں طالبات نے مختلف پروگرامز پیش کیے، وہیں ڈوڈہ کے دورہ پر آئیں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ جموں نے جووینائل ہوم، ضلع اسپتال ڈوڈہ کا دورہ کیا۔ Dir Gen Social welfare Doda Visit

Doda jan Abhiyan Programme: ڈوڈہ ضلع میں جن ابھیان پروگرام
Doda jan Abhiyan Programme: ڈوڈہ ضلع میں جن ابھیان پروگرام

ڈوڈہ:ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، جموں، وویک شرما نے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے جن ابھیان کے تحت کیے جا رہے اقدامات جائزہ لیا۔ انہوں نے بیک ٹو ولیج کے تحت ضلع بھر میں جاری پروگرامز کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جووینائل ہوم میں ’’قانون کے ساتھ متصادم‘‘ بچوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں دی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا۔ Dir Gen Social Welfare Visits Doda

ڈوڈہ ضلع میں جن ابھیان پروگرام

قبل ازیں ڈی سی آفس کمپلیکس ڈوڈہ کے کانفرنس ہال میں ڈی ایس ڈبلیو او طارق قاضی کی نگرانی میں ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں ’’ناری نکیتن ڈوڈہ‘‘ اور ’’گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ‘‘ کی طالبات نے مختلف پروگرامز، ناٹک پیش کرنے کے علاوہ تقاریر بھی کی کیں۔jan Abhiyan Programme Doda

ڈائریکٹر جنرل نے ضلع اسپتال ڈوڈہ کا بھی دورہ کیا نوزائیدہ بچیوں میں ’’بیٹی کٹس‘‘ تقسیم کیں۔

مزید پڑھیں:جن ابھیان پروگرام سےعوام ناخوش

ABOUT THE AUTHOR

...view details