اردو

urdu

By

Published : Jul 28, 2022, 4:41 PM IST

ETV Bharat / state

Programme in Doda on Digital Week: ضلع ڈوڈہ میں ڈیجیٹل ہفتہ کی نسبت سے تقریب

ڈی ڈی سی چیئرمین نے موبائل بیداری وین (ڈی آئی جی آئی یاترا) کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو 31 جولائی تک دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل خدمات سے متعلق وسیع تشہیر کرے گی۔ Programme in Doda on Digital Week

ضلع ڈوڈہ میں ڈیجیٹل ہفتہ کی نسبت سے تقریب منعقد
ضلع ڈوڈہ میں ڈیجیٹل ہفتہ کی نسبت سے تقریب منعقد

ڈوڈہ: پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ نے ڈیجیٹل ہفتہ / ڈی آئی جی آئی میلہ کی افتتاحی تقریب کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں منعقد کی۔ Digital Week Programme Held in Doda چیئرمین ڈی ڈی سی ڈوڈا دھنتر سنگھ کوتوال نے ڈی آئی جی آئی میلے کا باضابطہ افتتاح کیا اور ڈیجیٹل ہفتہ بیداری مہم کا آغاز کیا۔ پروگرام کے دوران مختلف محکموں نے اپنی آن لائن خدمات کی نمائش کے لیے اپنے اپنے اسٹال لگائے۔

ضلع ڈوڈہ میں ڈیجیٹل ہفتہ کی نسبت سے تقریب منعقد

ڈی ڈی سی چیئرمین نے تمام سٹالز کا معائنہ کیا اور ان تمام خدمات کے بارے میں دریافت کیا جو اب سے عام لوگوں تک آن لائن موڈ پر فراہم کی جائیں گی۔ Digital Week Programme Doda اس کے علاوہ تمام لائن ڈپارٹمنٹس سے کہا کہ وہ عام لوگوں میں آن لائن خدمات کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری کو یقینی بنائیں تاکہ اس پہل کے حقیقی مقصد کی تکمیل ہو سکے۔

چیئرمین ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے موبائل بیداری وین (ڈی آئی جی آئی یاترا) کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو 31 جولائی تک دیہی علاقوں میں اس پروگرام کی وسیع تشہیر کرے گی۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ہفتہ کے دوران مزید آگاہی کے لیے تمام لنک روڑز پر آگاہی وینیں چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ چیئرمین ڈی ڈی سی کو اے ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ ہر بیداری وین میں دو آئی ٹی ریسورس پرسن ہوتے ہیں جو عام لوگوں کو معلومات فراہم کریں گے۔

اسی طرح کی تقریبات سب ڈویژن اور تحصیل سطح پر منعقد کی گئیں جن میں بی ڈی سی کے چیئرپرسنز، ڈی ڈی سی کونسلرز کے ساتھ ایس ڈی ایمز، تحصیلداروں نے پروگرام کی صدارت کی جس کے تحت مقامی لوگوں کو پروگرام کے بارے میں بیداری اور مختلف آن لائن خدمات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف ریونیو دیہات کے اراضی مالکان میں لینڈ پاس بک بھی تقسیم کی گئیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس جشن کے دوران شہریوں کو ریونیو، سماجی بہبود، صحت سمیت دیگر محکموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات کے بارے میں بیداری فراہم کی جائے گی، حالانکہ ڈیجی یاترا (2 ریسورس پرسن کے ساتھ موبائل گاڑیاں)، پنچایت وار بیداری پروگرام بینکوں/CSCs اور سرکاری محکموں کے ذریعہ منعقد کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details