اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع ڈوڈہ کے ترقیاتی کمشنر کا دورہ بھدرواہ - بھدرواہ بلاک کے دورے

ضلع ڈوڈہ کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ اور ایس ایس پی ممتاز احمد نے بھدرواہ بلاک کے دورے کے دوران مقامی افراد میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، پنشن ادائیگی لیٹر، انشورنس لیٹر اور اسپورٹس کٹ تقسیم کیے۔

Development Commissioner of Doda Distric Visit of t to Bhaderwah
ضلع ڈوڈہ کے ترقیاتی کمشنر کا دورہ بھدرواہ

By

Published : Oct 4, 2020, 7:55 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے تحت ڈوڈہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے ایس ایس پی ڈوڈہ ممتاز احمد کے ساتھ بھدرواہ بلاک کی دو پنچایت سنگلی اور بٹولا میں منعقد پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں ڈی ڈی سی نے مقامی افراد میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، پنشن ادائیگی لیٹر، انشورنس لیٹر اور اسپورٹس کٹ تقسیم کیا۔

ضلع ڈوڈہ کے ترقیاتی کمشنر کا دورہ بھدرواہ

پروگرام میں بی ڈی سی، چیئرمین بھدرواہ، پی آر آئی ممبران اور پنچایتوں کے مقامی افراد کی موجودگی میں پنچایت نیوز لیٹر اور کافی ٹیبل بک کا اجراء کیا گیا۔

پی آر آئی ممبروں نے ڈی ڈی سی کے سامنے علاقہ کے مسائل کو پیش کیا، جس میں بی پی ایل اور پی ایم اے وائی کے مستحقین کو کم قیمتوں پر چھت لگانے کے لیے لکڑیاں مہیا کرانا، بجلی کی مستحکم سپلائی کو یقینی بنانا شامل ہے، اس کے علاوہ بٹولا پنچایت میں بس اسٹینڈ کے لیے اراضی کی نشاندہی، بٹولا پنچایت میں پل، پنچایت کے کچھ علاقوں میں زنگ آلود پانی کے پائپوں کو تبدیل کرنے کے علاوہ پانی کی قلت کو دور کرنے کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details