ضلع ڈوڈہ میں سب ڈویژن بھدرواہ کے چرالہ رینج میں محکمہ مال اور فارسٹ پروٹیکشن فورس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران 7 ڈھانچے منہدم کرنے کے علاوہ 600 کنال اراضی کو بازیاب کیا۔
ڈی ایف او بھدوراہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تجازات کے خلاف انہدامی کارروائی کے دوران بھدرواہ میں چرالہ رینج کے کمپارٹمنٹ 3 ٹانٹا، درمن میں محکمہ جنگلات سمیت پولیس اور محکمہ مال کی مشترکہ ٹیم نے600 کنال اراضی پر کئے گئے ناجائز قبضہ ہٹا کر فصلوں کو تباہ کرنے کے علاوہ 7ڈھانچوں کو منہدم کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے محکمہ نے بھدرواہ ڈویژن میں جنگل مافیا و جنگلاتی اراضی پر کئے گئے ناجائز قبضہ کو ہٹانے کے لئے وسیع پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔