ڈوڈہ: خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں حالیہ دنوں تشکیل دی گئی سیاسی تنظیم ’’ڈیموکریٹک آزاد پارٹی‘‘ کی جانب سے ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں پارٹی کے ضلع صدر سمیت دیگر پوسٹس کے لیے عہدیداران نامزد کئے گئے۔ قبل ازیں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے حامیوں نے ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا۔ Democratic Azad Party Holds convention in Doda
ڈاک بنگلوو ڈوڈہ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی جانب سے زونل اور ضلع سطح کے لیے عہدیداروں کے لیے عوامی، کارکنان کی سفارشات طلب کی گئیں۔ اس دوران بعض حامیوں کے بیچ تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے کا باعث بنی۔ پارٹی لیڈر اور سابق وزیر جی ایم سروری کی مداخلت کے بعد گروہوں میں امن قائم ہوا۔ DAP Holds convention in Doda