پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر شہاب الحق بٹ نے کہا ہے کہ بلا شبہ کووڈ-19 خطرناک رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے لیکن گھریلو خوف و ہراس پیدا کرنے اور پورے ڈوڈہ قصبے کی بستی کو قید میں تبدیل کرنے کے بجائے صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب اور اسمارٹ لائحہ عمل کو اپنانا چاہئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس لاک ڈاؤن نے سماج کے کمزور طبقے کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لاک ڈاؤن پر تنقید کرتے ہوئے بٹ نے اسکول کھولنے کے فیصلہ پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر اسکول کھولنے کے لیے صورتحال سازگار ہے تو پھر لاک ڈاؤن کیوں اور اگر صورتحال قابو سے باہر ہے تو پھر اسکول کیوں کھولے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایک اسمارٹ لائحہ عمل بنانا جائے تاکہ ہر ایک مسئلے کو مناسب انداز میں حل کیا جاسکے اور ان لوگوں کو ایک طرح کی مہلت دی جائے جن کی روزآنہ کی آمدنی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔