اردو

urdu

ETV Bharat / state

دریائے چناب سے 22 ماہ بعد خاکروب کی لاش برآمد - شوکت علی

دریا سے برآمد لاش کی شناخت شوکت علی ولد غلام محمد ساکنہ اکرم آباد سے کی گئی ہے جو ڈوڈہ بلدیہ میں بطور خاکروب کام کرتا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jul 20, 2020, 7:20 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں دریائے چناب سے آج بائیس روز بعد ایک خاکروب کی لاش برامد ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بغلیاڑ کے مقام پر باندھ تعمیر ہونے سے دریا ایک جھیل میں تبدیل ہو گیا ہے۔ چناب ویلی میں قومی شاہراہ پر جب بھی سڑک حادثہ رونما ہوتا ہے تو بیشتر گاڑیاں دریا برد ہو جاتی ہیں۔

کچھ مسافروں کو بروقت دریا سے برآمد کر لیا جاتا ہے لیکن آج بھی ایسے درجنوں لوگ دریائے چناب کی گہریوں میں غائب ہو گئے جنہوں نے یا تو خودکشی کی ہے یا پھر حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔

پیر کی صبح دریائے چناب میں ایک لاش کی اطلاع کے بعد چناب ریسکیو ٹیم اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو دریا سے باہر نکالا۔

ذرائع کے مطابق دریائے چناب سے برآمد لاش کی شناخت شوکت علی ولد غلام محمد سکنہ اکرم آباد سے کی گئی ہے جو ڈوڈہ بلدیہ میں بطور خاکروب کام کرتا تھا۔

مذکورہ شخص نے آج سے بائیس ماہ قبل دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details