جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع سمیت ڈوڈہ میں بھی ہوئے پولنگ عمل کے بعد بیلٹ باکسز کو اسٹرانگ روم میں جمع کردیا گیا۔ ڈی ڈی سی، ضمنی اور پنچائتی انتخابات کے لئے پولنگ سے پانچ روزہ قبل دیسہ کے پہاڑی علاقوں کے لئے بیلیٹ باکسز کو بذریعہ ہیلی کاپٹر بھیجا گیا تھا۔پولنگ ختم ہونے کے بعد اب دوبارہ بذریعہ ہیلی کاپٹر ہی ان باکسز کو ڈوڈہ لایا گیا۔
ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے موسمی صورتحال کے مد نظر برف سے ڈھکے گاؤں میں پولنگ وقت پر کرانے کے لیے بھاگواہ انتخابی حلقے کے دیسہ پولنگ مراکز پر بذریعہ ہیلی کاپٹر ووٹنگ عملے کو دیسہ پہنچایا۔ دیسہ کے دور دراز علاقہ بھاٹہ، منگل ٹھاٹہ و چندر پٹھان گاؤں میں جہاں سڑک کی سہولیات دستیاب نہیں ہے وہاں عملے کو قبل از انتخابات ہی بھیجا گیا تھا۔