اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: ڈوڈہ میں کانگریس اور این سی کا اتحاد - انتخابات میں کامیاب

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے ڈی ڈی سی انتخاابات میں بعض نشستوں پر اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: ڈوڈہ میں کانگریس اور این سی کا اتحاد
ڈی ڈی سی انتخابات: ڈوڈہ میں کانگریس اور این سی کا اتحاد

By

Published : Nov 21, 2020, 6:07 PM IST

کانگریس کے جنرل سیکریٹری و سابق وزیر عبدالمجید وانی اور نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما خالد سہروردی نے ضلع ڈوڈہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران رواں ماہ کے اواخر میں منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں مشترکہ طور شرکت کرنے کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دیہی علاقوں کی مجموعی ترقی کے لئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیکر آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات: ڈوڈہ میں کانگریس اور این سی کا اتحاد

انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی نے لوگوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو اس جماعت کا بنیادی مقصد بھی ہے لیکن کانگریس، اور نیشنل کانفرنس کے ساتھ مل کر ایسا ہونے نہیں دے گی اس لئے کانگریس اور این سی نے طے کیا ہے کہ وہ مل کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارہ کو مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔‘‘

سابق وزیر خالد نجیب سہروردی نے بتایا کہ انہوں نے پارٹی عہدیدران اور کارکنان کو اعتماد میں لے کر کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ’’بی جے پی کو ان انتخابات میں کامیاب ہونے سے دور رکھا جاسکے۔‘‘

اُنہوں نے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع کی دو ڈی ڈی سی نشستوں پر - جہاں سے بی جے پی کے سابق وزیر شکتی راج پریہار بطور امیدوار میدان میں اُترے ہیں اُن کے مخالف گوہا مرمت سے نیشنل کانفرنس کے اتحاد سے کانگریس نے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔ جبکہ گندنہ کے لئے نیشنل کانفرنس نے کانگریس کے ساتھ مل کر اپنا امیدوار میدان میں اُتارا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details