ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے سڑکوں سے برف ہٹانے کے کاموں اور ضروری خدمات کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کے برف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
ڈی سی ڈوڈہ نے برف سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ڈی سی ڈوڈہ نے گندو ، بٹیاس کاہراہ، ملک پورہ اور بھلیسہ کے علاوہ کئی دیہی دور دراز علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں سے بات چیت کی اور اُن سے علاقہ میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے متعلقہ افراد کو ضلع کے تمام علاقوں میں ضروری خدمات کی بحالی کو یقینی بنانے کے علاوہ عوام کو کسی بھی سطح پر تکالیف کا سامنا نہ کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی سی نے لائن ڈیپارٹمنٹ کو متحرک رہنے ،اور رابطہ کاری میں کام کرنے اور برف صاف کرنے کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے دستیاب رہیں اور خراب موسم کے پیش نظر اپنا صدر دفتر نہ چھوڑیں۔