اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی نے زیر تعمیر آکسیجن جنریشن پلانٹ کا جائزہ لیا - Generation plant work

ڈی سی نے متعلقہ محکمہ جات کو آگاہ کیا کہ یہ کووڈ کی تشویشناک لہر کے مدنظر 'لائف لائن' پروجیکٹ ہے۔

Dc Doda
آکسیجن جنریشن پلانٹ

By

Published : May 6, 2021, 5:03 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے جی ایم سی ڈوڈہ کا دورہ کرکے وہاں زیر تعمیر آکسیجن جنریشن پلانٹ اور 630 کے وی ٹرانسفارمر کی تنصیب کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ڈی سی کو مطلع کیا گیا ہے کہ بیشتر کام مکمل ہو چُکا ہے۔ فلائی اوور پر کام جاری ہے اور اگلے دو دن میں مکمل ہو جائے گا۔ ان کو بتایا گیا کہ اس سے متعلقہ ساز و سامان/ مشینری کے ساتھ آکسیجن جنریشن ماڈیول دو دِن کے اندر نصب کر دیا جائے گا۔

ڈی سی نے متعلقہ محکمہ کو مقررہ وقت کے اندر تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ علاوہ ازیں میکانیکل ڈپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ تمام افرادی اور مشینری کو متعلقہ انسٹالیشن ایجنسی کے ساتھ ہم آہنگی سے متحرک کریں تاکہ پلانٹ کووڈ-19 وبائی امراض کے خلاف جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل ہو جائے۔

آکسیجن جنریشن پلانٹ

ڈی سی نے مجوزہ سائٹ پر 630 کے یو اے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا جو او جی پی کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سخت پابندیوں کے درمیان اشرف صحرائی آبائی قبرستان میں سپرد خاک

ڈی سی نے متعلقہ محکمہ جات کو آگاہ کیا کہ یہ کووڈ کی تشویش ناک لہر کی تیاری کے حالیہ منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے لائف لائن پروجیکٹ ہے۔ اس کو مقررہ وقت کے تحت مکمل کیا جائے گا تاکہ ہنگامی صورتحال میں آکسیجن کی قلّت درپیش نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details