اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Doda on Covid Vaccination: ڈوڈہ میں 15 سے 17 برس کے بچوں کیلئے ویکسینیشن کا اعلان - ڈوڈہ 15سے17برس کے لیے کورونا ویکسین

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ DC Doda Vikas Sharma نے کورونا مخالف ویکسینیشن کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران ضلع بھر میں 15 سے17برس کی عمر کے نوجوانوں کے لئے 3 جنوری سے ویکسینیشن شروع DC Doda on Covid Vaccination کیے جانے کا اعلان کیا۔

DC Doda on Covid Vaccination: ڈوڈہ میں 15سے 17برس کے بچوں کیلئے ویکسینیشن کا اعلان
DC Doda on Covid Vaccination: ڈوڈہ میں 15سے 17برس کے بچوں کیلئے ویکسینیشن کا اعلان

By

Published : Jan 1, 2022, 5:54 PM IST

ڈی سی ڈوڈہ وکاس شرما DC Doda Vikas Sharma نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ضلع بھر میں 15 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو کووڈ 19 کے ٹیکے لگانے کے 3 جنوری سے خصوصی مہم کی شروعات DC Doda on Covid Vaccination کی جا رہی ہے۔

ڈوڈہ میں 15سے17برس کی عمر کے افراد کے لیے کووڈ ویکسینیشن کا اعلان

ڈی سی ڈوڈہ DC Doda Vikas Sharma نے بتایا کہ 3 جنوری سے 15 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو ان کے اپنے قریبی اسکولوں میں کووڈ 19 کی ویکسینیشن دی جائے گی Cororna vaccination for 15 to 17 year old youth۔

ان کے مطابق، پہلے مرحلے میں اس ماہ کی 3 تاریخ سے 61 اسکولوں کی ویکسینیشن کے لئے نشاندہی کی گئی ہے۔ اسکول وار ویکسینیشن کا شیڈول الگ سے جاری اور سرکولیٹ کیا جائے گا جو ڈی سی آفس ڈوڈہ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔

ڈی ڈی سی نے والدین، اساتذہ اور طلباء سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی کوششوں کو کامیاب بنانے میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ واضح ہے کہ ویکسین کی خوراک لینے والے افراد میں کووڈ 19 انفیکشن ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔‘‘

ڈی سی ڈوڈہ DC Doda Vikas Sharmaنے طلبہ سمیت انکے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقرر کردہ ویکسینیشن جگہ (اسکول) پر آکر کورونا مخالف ویکسین کے ٹیکے لگوائیں۔

دریں اثناء، وکاس شرما نے مزید کہا کہ ’’ہمارا ہدف آیوشمان بھارت پی ایم صحت اسکیم کے تحت سو فیصد آبادی کا احاطہ کرنا ہے تاکہ ہر ایک کو صحت کے حوالے سے وضع کی گئی انشورنس اسکیم کا بھرپور فائدہ حاصل ہو سکے۔‘‘

اس ضمن انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور گولڈن کارڈ بنوائیں جو آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کے ذریعے منتخب مراکز میں اندراج کے بعد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی معاونت والی اس اسکیم کے ذریعے ایک کنبے کو 5لاکھ تک کا ہیلتھ انشورنس فراہم ہوتا ہے تاہم اسکے لئے گولڈن کارڈ کا ہونا ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

ڈی سی ڈوڈہ نے کہا کہ ضلع بھر میں ہر ایک تحصیل میں اسکے لئے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سے ضلع کے سبھی باشندے گولڈن کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details