اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی ڈوڈہ نے ’کلین انڈیا‘ مہم کا افتتاح کیا - افتتاحی تقریب

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی ’’کلین انڈیا‘‘ مہم کا افتتاح کیا گیا۔

ڈی سی ڈوڈہ نے ’کلین انڈیا‘ مہم کا افتتاح کیا
ڈی سی ڈوڈہ نے ’کلین انڈیا‘ مہم کا افتتاح کیا

By

Published : Oct 2, 2021, 2:13 PM IST

ڈی سی ڈوڈہ نے ضلع میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی ’’کلین انڈیا‘‘ مہم کا آغاز کیا۔ ’’کلین انڈیا‘‘ مہم کا اہتمام ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے تحت کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی ڈوڈہ نے ’کلین انڈیا‘ مہم کا افتتاح کیا

افتتاحی تقریب کے دوران ڈی سی ڈوڈہ نے شرکاء سے شہر و گاؤں میں صاف صفائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گھروں اور دفاتر کے علاوہ پبلک مقامات کی صاف صفائی کو بھی یقینی بنائیں۔

انہوں نے طلبہ، تاجرین، پی آر آئی ممبران، سیول سوسائٹی ممبران سمیت سبھی طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد سے ’’کلین انڈیا‘‘ مہم میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی جس کا مقصد صرف گلی کوچوں کی صفائی نہیں بلکہ عوام کو صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کے لیے بیدار کرنا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:ڈوڈہ: خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کلین انڈیا‘‘ مہم کے دوران پنچایت سطح سے لے کر ضلع سطح تک تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس میں سرکاری ادارے، پنچائت راج ادارے اور دیگر سٹیک ہولڈرز صفائی ستھرائی کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی کے لیے سرگرم عمل ہوں گے۔

افتتاحی تقریب کے بعد شرکاء نے اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ اور اس کے ارد گرد پھیلے کوڑا کرکٹ کو اکٹھا کیا اور اسے مناسب طریقے سے کوڑے دان میں جمع کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details