’’عالمی وبا کورونا وائرس کے طویل المدتی اثرات کو دور کرنے کے لئے ڈوڈہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے نامزد ویکسینیشن مراکز پر ٹیکہ کاری کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
اس کے علاوہ دکانداروں، صحافیوں کو خصوصی طور ہائی رسک زمرے میں لاکر اُن کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ڈی سی دفتر ڈوڈہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے کیا۔
ڈی سی ڈوڈہ نے پریس بریفنگ کے دوران ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کی 72 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ نو ویکسینیشن مراکز پر 18 سے 45 سال کی عمر کے افراد کے لئے ویکسینیشن ڈرائیو بھی جاری ہے۔