اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کورونا ٹیسٹنگ میں تین گنا اضافہ - covid Situation in Doda

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال و انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق ڈی سی ڈوڈہ نے پریس کانفرنس کر کے تفصیلات فراہم کیں۔

ڈوڈہـ: کورونا ٹیسٹنگ میں تین گنا اضافہ
ڈوڈہـ: کورونا ٹیسٹنگ میں تین گنا اضافہ

By

Published : May 28, 2021, 7:01 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے ترقیاتی کمشنر نے ڈی سی آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈوڈہ ضلع کی سبھی 237 پنچایتوں میں کووڈ کیئر کی سہولیات جمعہ کی شام تک شروع کر دی جائیں گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی نے عوام سے کووڈ کے مناسب طرز عمل اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے نظام کو بہتر اور مزید مستحکم بنانے کے لئے وضع کئے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کرنا اتنائی اہم ہے۔

ڈی سی نے یہ بھی بتایا کہ ضلع میں اس وقت مجموعی طور پر 1178 فعال کووڈ کیسز ہیں جن میں سے 1150 گھریلو قرنطینے میں ہیں اور ان کی مناسب طریقہ کار کے ذریعہ نگرانی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ضلع میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کے بارے میں ڈی سی نے بتایا کہ جمعہ کی شام تک پلانٹ کا کام شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں کورونا ٹیسٹنگ میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے خلاف جاری جنگ میں ہر فریق سے ذمہ دارانہ اور اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈی سی نے کہا کہ ’’اگرچہ مجموعی طور ضلع میں کورونا کی صورتحال مستحکم ہے تاہم عوام کو احتیاطی تدابیر پر بدستور عمل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details