جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے دفتر کے کانفرنس ہال میں بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل کے چیئرپرسن اور محکمہ دیہی ترقی کے اہم عہدیداروں کے ساتھ تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا۔
بی ڈی سی چیئرپرسن کاستی گڑھ عبدالغنی بٹ اجلاس کے دوران بی ڈی سی کے چیئرپرسن نے عوام کے مختلف مسائل جیسے صحت کے اداروں میں ویکسین کی کمی نا ہونے دینا، منریگا کے منصوبے کی منظوری، 14 ایف سی کے کاموں کی انتظامی منظوری، پنچایت گھروں کی تعمیر اور مویشی جانوروں کی ویکسینیشن مہم شروع کرنا شامل ہیں۔
ڈی سی ڈوڈہ سے ملاقات کے بعد بی ڈی سی چیئرپرسن کاستی گڑھ عبدالغنی بٹ نے کہا کہ ڈی سی کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور انہوں نے بلاک کاستی گڑھ کے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا اور بلاک کے اندر تعلیم، صحت، محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ جل شکتی اور محکمہ بجلی کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔
بی ڈی سی چیئرپرسن کاستی گڑھ عبدالغنی بٹ نے ڈی سی ڈوڈہ سے تحصیلدار کاستی گڑھ کی مستقل آسامی کو پُر کرنے، ہائر سکینڈری اسکول کاستی گڑھ، گُرمل کے لیے پرنسپل کی آسامی پُر کرنے، بلاک دفتر کاستی گڑھ کی ڈوڈہ سے کاستی گڑھ مستقل منتقلی اور متعدد اندرونی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے ڈی سی ڈوڈہ سے سال 2016-17 میں منریگا کے تحت کیے گئے کاموں کے مطابق اجرت واگزار کرنے کا مطالبہ کیا اور انھوں نے بتایا کہ مستحق افراد چار برس سے اجرت کے واگزار کا انتظار کر رہے ہیں۔ ڈی سی ڈوڈہ نے مطالبات کو سننے کے بعد یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز اور ضروری مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔