ڈوڈہ (جموں کشمیر) :یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی آٹھ طالبات کو ڈی سی ڈوڈہ نے ہری جھنڈی دکھیا کر جے پور اور نئی دہلی کے قومی ایکسپوژر ٹور پر روانہ کیا۔ ایک ہفتہ کے ٹور پر روانہ ہونے سے قبل ڈی سی ڈوڈہ نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کے ساتھ گفتگو کی اور انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی ڈوڈہ نے کہا کہ نیشنل اسپانسر اسکیم کے تحت چھٹی اور آٹھویں جماعت کی طالبات کو ’’وطن کو جانو‘‘ مہم کے تحت ایکسپوژر ٹور پر روانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ، محکمہ سماجی بہبود کے اشتراک سے اسپانسر شدہ اس ٹور کے دوران طالبات ریاست راجستھان کے جے پور شہر اور قومی دارالحکومت دہلی کا دورہ کریں گی جہاں وہ مقامی طالبات اور اساتذہ سے تبادلہ خیال کریں گیں اور انہیں مختلف تاریخی مقامات کا بھی دورہ کیا جائے گا۔