اردو

urdu

ETV Bharat / state

Security Tightened ahead of Friday Prayers بھدرواہ قصبے میں نویں روز بھی کرفیو جاری، ضلع کی مساجد کے باہر اضافی فورسز تعینات - ضلع کی مساجد کے باہر اضافی فورسز تعینات

حکام نے جمعرات کو قصبے میں نافذ کرفیو میں وقفے وقفے سے پانچ گھنٹوں کی ڈھیل دی تھی جس دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔قصبے میں بدھ کی سہہ پہر کو بھی ساڑھے تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک کرفیو میں پہلی بار ڈھیل دی گئی تھی۔Curfew in Bhaderwah

remarks on prophet pbuh
بھدرواہ قصبے میں نویں روز بھی کرفیو جاری

By

Published : Jun 17, 2022, 1:19 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں جمعے کو مسلسل نویں روز بھی کرفیو نافذ رہا۔ ادھر حکام نے جمعے کے پیش نظر ضلع بھر کی مساجد کے باہر احتیاطی طور پر اضافی فورسز کو تعینات کر رکھا ہے۔بتادیں کہ بھدرواہ قصبے میں بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما، جس کو بعد میں معطل کیا گیا، کے پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں مبینہ گستاخی کرنے سے پیدا شدہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر 9 جون کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ remarks on prophet pbuh

حکام نے جمعرات کو قصبے میں نافذ کرفیو میں وقفے وقفے سے پانچ گھنٹوں کی ڈھیل دی تھی جس دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔قصبے میں بدھ کی سہہ پہر کو بھی ساڑھے تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک کرفیو میں پہلی بار ڈھیل دی گئی تھی۔ ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ وکاس شرما اور ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کرفیو نافذ ہونے کے روز اول سے ہی قصبے میں مسلسل خیمہ زن ہیں اور وہاں حالات پر باریک بینی سے نظر گذر رکھے ہوئے ہیں۔ecurity Tightened ahead of Friday Prayers

انہوں نے لوگوں سے امن و قانون کی صورتحال کو قائم رکھنے کی اپیل کی ہے اور یہ یقین دہانی کی ہے کہ علاقے سے بہت جلد تمام تر پابندیوں کو ہتایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس و سول حکام نے صورتحال کی جائزہ میٹنگ کے میں جمعے کو کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا تاکہ نماز جمعہ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد بھدرواہ قصبے میں کرفیو کی ڈھیل دینے کے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔Curfew in Bhaderwah

ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی مساجد کے باہر احتیاطی طور پر اضافی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔حکام کی طرف سے قصبے میں احتیاطی طو پر کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امن دشمن عناصر کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے جنہوں نے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں طبقہ کے ذی عزت شہریوں کے ساتھ سول و پولیس کے سینئر آفیسران بات چیت کر رہے ہیں تاکہ قصبے میں امن و قانون کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔ اُن کے مطابق خرمن امن میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور کئی ایک کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں اور لوگ بھی انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Ban on Friday Prayer: پولیس نے نماز جمعہ پر لگائی روک

ABOUT THE AUTHOR

...view details