ڈوڈہ: بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نپور شرما اور میڈیا انچارج نوین کمار جندل کے پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا تبصرہ Remarks on Prophet Mohammadکے خلاف مسلمانوں میں شدید نارضگی پائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور مسلسل ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
Curfew Imposed at Bhadarwah: بھدرواہ میں کرفیو نافذ، مظاہرین کے ساتھ انتظامیہ کی بات چیت جاری - Doda Curfew imposed at bhadarwah
جموں و کمشیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں اہانت رسولﷺ کے معاملے میں احتجاج کے بعد متعدد شرپسندوں نے نازیبا پوسٹ سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کی۔ بعد ازاں مقامی مسلمانوں نے ایک بار پھر احتجاج شروع کر دیا، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ وہیں ضلع رامبن میں بھی دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ Curfew Imposed at Bhadarwah
اس سلسلے میں آج بھدرواہ میں بھی احتجاج ہوا جہاں پیغمبر اہانت رسول کے معاملے میں بی جے پی کی سابق ترجمان اور جموں کے ایک نجی چینل کے رپورٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ تاہم اس دوران شام کے وقت متعدد شرپسند عناصر نے پیغمبر اسلام کے خلاف نا زیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر ایک بار پھر سے احتجاج شروع ہو گیا۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو پورے بھدرواہ کرفیو نافذ کر دیا۔ وہیں ضلع رامبن میں بھی دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے Curfew Imposed at Bhadarwah
مزید پڑھیں: