اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کورونا ویکسین کے ڈرائی رَن کا اہتمام - ڈوڈہ میں کورونا ویکسین

ڈی سی ڈوڈہ نے کورونا ویکسین کے متعلق تمام پروٹوکولز کے متعلق متعلقین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 'کورونا ضوابط کے مطابق ویکسین مراکز پر تین کمرے قائم کئے گئے ہیں، جس میں ویٹنگ روم، ویکسین روم اور آبزرویشن روم شامل ہے۔

ڈوڈہ: کورونا ویکسین کے ڈرائی رَن کا اہتمام
ڈوڈہ: کورونا ویکسین کے ڈرائی رَن کا اہتمام

By

Published : Jan 5, 2021, 10:53 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کورونا ویکسین کے حوالے سے نامزد تین مقامات میڈیکل کالج، سی ایچ سی بھدرواہ اور سی ایچ سی گندو میں ڈرائی رَن کا کامیابی کے ساتھ اہتمام پذیر ہوا۔

ڈوڈہ: کورونا ویکسین کے ڈرائی رَن کا اہتمام

ضلع ترقیاتی کمشنر نے چف میڈیکل آفیسر و دیگر افسران کے ہمراہ مقررہ جگہوں پر پہنچ کر مستحقین افراد کے لئے کووڈ 19 ڈرائی رَن کا جائزہ لیا۔ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں محکمہ صحت کی جانب سے اس مہم کا اہتمام کیا گیا۔

ڈی سی ڈوڈہ نے کورونا ویکسین کے متعلق تمام پروٹوکولز کے متعلق متعلقین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 'کورونا ضوابط کے مطابق ویکسین مراکز پر تین کمرے قائم کئے گئے ہیں، جس میں ویٹنگ روم، ویکسین روم اور ابزرویشن روم شامل ہے۔'

ڈی سی نے بتایا کہ 'تینوں منتخب جگہوں کے لئے پانچ تربیت یافتہ ویکسین دینے کے عملہ کو پہلے ہی کوین ایپ پر اپلوڈ کرکے اُن کے کام اور ذمہ داریوں سے واقف کرایا جا چکا ہے۔

وہیں چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چار ہزار ہیلتھ ورکرز بشمول آشا ورکر اور آنگن واڑی سنٹر کے عملہ کو ویکسین پلائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کو کورونا ویکسین لگانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں: نقوی

اس دوران خصوصی طور اے ای ایف آئی منیجمنٹ عملہ کو ویکسین کے استعمال شُدہ مواد کو علحیدہ جگہ ڈالنے پر توجہ دلائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details