اردو

urdu

ETV Bharat / state

Covid Testing in Doda: ڈوڈہ میں داخل ہونے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

سی ایم او ڈوڈہ CMO Doda نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق عوام کو باخبر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لانے کی تلقین کی۔

ضلع ڈوڈہ میں داخل ہونے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار
ضلع ڈوڈہ میں داخل ہونے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

By

Published : Feb 16, 2022, 6:19 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں مہلک کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے محکمۂ صحت کا طبی و نیم طبی عملہ سرگرم عمل ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے تمام داخلی راستوں پر کویڈ ٹیسٹنگ Covid Testing in Dodaکی جا رہی ہے۔

ضلع ڈوڈہ میں داخل ہونے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ڈوڈہ کے گنپت پُل کے متصل شاہراہ پر ڈوڈہ داخل ہونے والے مسافروں کی روزانہ کورونا ٹیسٹنگ Covid Testing in Dodaکی جا رہی ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہCMO DoDa، ڈاکٹر یعقوب میر نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے متعلق بتایا کہ ضلع میں کورونا وائرس کا اثر کم ہو رہا ہے تاہم احتیاطی تدابیر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں داخل ہونے سے قبل سبھی مسافرین کی کورونا تشخیص کی جا رہی ہے، اس حوالے سے ضلع کے الگ الگ مقامات پر عملہ تعینات کرکے کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوڈہ کے مختلف بازاروں میں بھی کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔

سی ایم او ڈوڈہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق عوام کو باخبر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لانے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا: ’’کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، ہمیں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے عوام سے غیر ضروری نقل و حرکت اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کرنے کی تلقین کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details