اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ-کلہانڈ رابطہ سڑک کی تعمیر - ڈوڈہ سڑک تعمیر نیوز

علاقہ کلہانڈ میں ایک رابطہ سڑک کا افتتاح کیا گیا۔ اس سلسلے میں بلاک ڈیویلپمنٹ چیئرمین بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈوڈہ-کلہانڈ رابطہ سڑک کی تعمیر
ڈوڈہ-کلہانڈ رابطہ سڑک کی تعمیر

By

Published : Nov 21, 2021, 11:05 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے دور دراز علاقہ کلہانڈ میں ایک رابطہ سڑک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاک ڈیویلپمنٹ چیئرمین دالی ادھینپور نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے علاقہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ قدم ترقی کی راہ میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگا۔

ڈوڈہ-کلہانڈ رابطہ سڑک کی تعمیر

اُنہوں نے بتایا کہ نمبردار پورہ سڑک کی تعمیر علاقہ کے ہزاروں افراد کو اس کا فائدہ ہوگا۔ علاقہ پہاڑی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور تمام روز مرّہ کی ضروریات و دیگر ساز و سامان کو کندھوں پر لاد کر لانا پڑتا ہے۔

ڈوڈہ-کلہانڈ رابطہ سڑک کی تعمیر

انہوں نے کہا کہ علاقہ میں قدرتی وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن رابطہ سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ تمام فوائد سے مرحوم ہیں۔ جس وجہ سے یہاں کے عوام کو 21ویں صدی میں بھی پسماندگی کی زندگی جی رہے ہیں۔ اس سڑک کی تعمیر سے حقیقی معنوں میں عوامی مشکلات میں کمی آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details