ڈوڈہ (جموں و کشمیر) :ـ صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کانگریس کارکنان نے بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف ریلی برآمد کرکے مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج میں شامل کارکنان کے مطابق ’’موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں پوری طرح ناکام‘‘ ہو چکی ہے اور اس کے خلاف ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کانگریس کارکنان اپنا احتجاج درج کر رہے ہیں۔
ڈوڈہ قصبہ میں برآمد کی گئی ریلی میں درجنوں کانگریس کارکنان کلاک ٹاور، ڈوڈہ سے ریلی برآمد کی۔ ڈوڈہ کی مختلف سڑکوں سے ہوتے ہوئے ریلی ڈی سی آفس ڈوڈہ کے باہر پہنچی اور وہاں بھی کارکنان نے بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی۔ بعد ازاں ریلی واپس کلاک ٹاور پر اختتام ہوئی۔ اس موقع پر کانگریس لیڈارن نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’بی جے پی کی عوام کُش پالیسیوں سے لوگ تنگ آ چکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں کانگریس سرکار بنائے گی۔‘‘